جمعرات, جولائی 24, 2025
ہومپاکستانپاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے پر دستخط ہوگئے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے پر دستخط ہوگئے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے پر باضابطہ طور پردستخط ہوگئے۔

افغان سفارتخانے کے مطابق افغان نائب وزیر صنعت و تجارت ملا احمداللہ زاہد نے ترجیحی تجارتی معاہدے پر دستخط کیے اور پاکستان کی جانب سےسیکرٹری تجارت جواد پال نےمعاہدے پر دستخط کیے۔

افغان سفارتخانے نے بتایاکہ معاہدےکے تحت دونوں ممالک کی 4،4 برآمدی اشیاء پر ٹیکس میں نمایاں کمی کی گئی جس کے بعد انگور، انار، سیب اور ٹماٹرپرپاکستانی درآمدی ٹیرف 60 فیصد سے کم ہو کر27 فیصد ہوگیا جبکہ پاکستانی آم، کینو، کیلا اور آلو کی افغان درآمد پرٹیرف بھی27 فیصد تک محدود کیا گیا ہے۔

افغان سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ یکم اگست 2025 سے نافذ العمل ہوگا اور ایک سال کیلئے مؤثر ہو گا، معاہدہ قابل تجدید ہے اور مستقبل میں مزید اشیا شامل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات