اسلام آباد میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، اس دوران ملک کی موجودہ صورتحال، سیاسی حالات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام، جمہوری تسلسل اور قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ سربراہ جمعیت علما اسلام نے قائد ملت جعفریہ پاکستان اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔