بدھ, جولائی 23, 2025
ہومپاکستاناحسن اقبال کا ترقی یافتہ ممالک سے ماحولیاتی وعدے پورے کرنے کا...

احسن اقبال کا ترقی یافتہ ممالک سے ماحولیاتی وعدے پورے کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ترقی یافتہ ممالک سے ماحولیاتی وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کوئی مفروضہ نہیں، یہ ایک خوفناک حقیقت بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلیشیئرز کا پگھلاؤ دریائے سندھ کے آبی نظام کو سنگین خطرے سے دوچار کررہا ہے، پاکستان میں گلیشیئرز کی پگھلنے کی شرح 60 برسوں میں بلند ترین سطح پر ہے۔

وزیر منصوبہ بندی نے  ترقی یافتہ ممالک سے ماحولیاتی وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ ممالک کے لیے 100ارب ڈالر سالانہ کی فراہمی خیرات نہیں،  ماحولیاتی انصاف کا تقاضا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک ماحولیاتی انصاف کیلئے عالمی طاقتوں سے ‘ڈو مور’ کا تقاضا کرتے ہیں۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات