جمعہ, جولائی 18, 2025
ہومپاکستانخطے کاامن مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے بھارت ہٹ دھرمی چھوڑکر مظلوم...

خطے کاامن مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے بھارت ہٹ دھرمی چھوڑکر مظلوم کشمیریوں کواستصواب رائے کا حق دے :قائد ملت جعفریہ

اسلام آباد : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے، تمام سٹیک ہولڈرز، عوامی طبقات اور بین الاقوامی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے تصفیہ کا حل تلاش کیا جائے، کشمیرکی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی، غیور و بہادر کشمیری عوام 1947ءمیں ہی الحاق پاکستان کی قرارداد کی منظوری کیساتھ پاکستان کے حق میں فیصلہ سناچکے ہیں، مقبوضہ علاقے کبھی اٹوٹ انگ نہیں ہوتے، بھارت ہٹ دھرمی چھوڑے اور مظلوم عوام کواستصواب رائے کا حق دے، جنوبی ایشیاکا پائیدار امن بھی مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 19 جولائی 1947ءکو سری نگر میں متفقہ طور پر منظور ہونیوالی قرارداد الحاق پاکستان پر کشمیری قیادت اور عوام کی رائے کی یاد میں منائے جانیوالے یوم الحاق پاکستان پر اپنے پیغام میں کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ کسی بھی قو م کو جبر، ظلم کے ساتھ دبایا نہیں جاسکتا نہ ہی مقبوضہ علاقے کبھی اٹوٹ انگ ہوا کرتے ہیں یہ کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ ہے جو وہ کرچکے ہیں، اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے ساتھ ان غیور و بہادر کشمیریوں نے پیلٹ گنز کا بھی بزرگ، خواتین اور بچوں سمیت سب نے بلا تفریق سامنا کیا، ، کشمیر کی خصوصی حیثیت بھارتی مودی سرکار نے ختم کی لیکن کشمیری اس ظلم و جبر کے آگے زیر نہ ہوئے اور آج بھی وہ یوم الحاق پاکستان کو شدو مد کےساتھ منارہے ہیں جس پر انہیں داد تحسین پیش کرتے ہیں ، کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی انہو ں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو مزید موثر انداز میں اٹھانے کےلئے جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل کے ساتھ دیگر فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھا کر بھارتی نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کیا جاچکاہے ، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ مسئلہ کشمیر کے اس تصفیہ کو حل کےلئے آگے بڑھا جائے اور تمام سٹیک ہولڈرز، عوامی طبقات کو اعتماد میں لیتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل مرتب اور عمل درآمد کیا جائے تاکہ کشمیری عوام بھی جاری ظلم و ستم کی تاریک رات کے بعد صبح آزادی دیکھ سکیں ۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات