جمعہ, جولائی 18, 2025
ہومپاکستانپاکستان اور افغانستان کا تجارت، ٹرانزٹ، سکیورٹی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر...

پاکستان اور افغانستان کا تجارت، ٹرانزٹ، سکیورٹی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

کابل: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی افغان عبوری وزیر خارجہ سے دوطرفہ ملاقات ہوئی جس میں تجارت، ٹرانزٹ اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان اور افغانستان کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں علاقائی اقتصادی ترقی کی مکمل صلاحیت کے حصول کے لیے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے، افغان نائب وزیر خارجہ اور پاکستانی سفیرعبدالرحمان نظامانی نے کابل پہنچنے پر اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران وزیر خارجہ پاکستان، افغانستان، ازبکستان ریلوے لائن کی مشترکہ فزبیلٹی سٹڈی کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے، وزیر خارجہ کے ہمراہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان، وزیر ریلوے اور سیکرٹری ریلوے موجود ہے۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات