جمعہ, جولائی 18, 2025
ہومپاکستانوزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا۔

کابینہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت کابینہ اجلاس میں امن وامان سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں معاشی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے، کابینہ کی اقتصادی رابط کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق ہوگی۔

اجلاس میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کو فیڈرل کانسٹیبلری کا نام دینے اور اس کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھانے سے متعلق بھی کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات