امام حسین کی قربانی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے ، علامہ عارف واحدی
پنجاب میں مجالس اور جلوسوں کے منتظمین پر ایف آئی آرز کا اندراج کا سلسلہ مہم کے انداز میں جاری جس پر قائد ملت جعفریہ نے سخت نارضگی کا اظہار کیا ہے
عزاداری مظلوم کربلاکسی خاص مکتب یا مسلک کیخلاف نہیں بلکہ ہماری شہ رگ حیات ہے ۔تمام شیعہ سنی مل کر اپنے اپنے انداز میں فرزند رسول ۖ کا غم اوریاد مناتے ہیں
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے نمائندہ وفد شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کی سربراہی میں صدر شیعہ علماء کونسل وفاقی علاقہ اسلام آباد سید جاوید حسین شاہ ، جنرل سیکرٹری وفاقی علاقہ اسلام آباد تصور عباس جاڑا ،مولانا سید علی بنیا مین نقوی ، مولانا محمود یعسوبی نائب صدر ، مولانا مہر فرحت حسین سکرٹری تبلیغات ، مولاناراجہ اشفاق حسین ، تراب علی بلتی ناظم جعفریہ یوتھ وفاقی علاقہ جات، صفت حسین سیکرٹری فنانس وفاقی علاقہ جات نے اسلام آباد جی سکس ٹو کے مرکزی امام بارگاہ اثناء عشریہ سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس علم ، ذوالجناح و تعزیہ کے جلوس میں شرکت کی ۔اس موقع پر علامہ عارف حسین واحدی نائب صدر شیعہ علما کونسل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کے مرکزی جلوس ہائے عزا کا سلسلہ ملک بھر میں شروع ہوچکا ہے یہ جلوس ہائے عزا امام عالی مقام کیساتھ اپنی دلی وابستگی کا اظہار ہے اس کے ساتھ یہ عزاداری محبت، وحدت المسلمین کیساتھ ظلم کیساتھ کھڑا ہونے کا درس دیتی ہے اس وقت امریکہ و اسرائیل، بھارت سمیت استعماری و سامراجی طاقتیں امت کے خلاف متحد ہوگئے ہزاروں فلسطینی اس وقت تک شہید ہوچکے ہیں، حزب اللہ، انصار اللہ نے اسی تائید میں قربانیاں دیں ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پاکستان اور ایران نے جارح ممالک کے غرور خاک میں ملایا ہے ہم پاکستان کی افواج، حکومت و عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا پاکستان نے جس طرح ایران کی حمایت کی اس پر حکومت پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں ہم ٹرمپ اور صہیونیوں کے مقابلے میں رہبر اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ کھڑے ہیں۔ علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہاکہ عزاداری مظلوم کربلاکسی خاص مکتب یا مسلک کیخلاف نہیںبلکہ ہماری شہ رگ حیات ہے ۔تمام شیعہ سنی مل کر اپنے اپنے انداز میں فرزند رسول ۖ کا غم اوریاد مناتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم اتحاد بین المسلمین کے داعی ، سفیر امن، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی و رہنمائی میں عزاداری کے تحفظ کیلئے میدان عمل میں موجود ہیں اور ہم ایک پر امن قوم اور اس ملک کے حقیقی وارث ہیں۔محرم الحرام میں اتحاد و حدت کی فضا کو قائم رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہم کبھی بھی اپنے جائزحقوق سے دستبردار نہیں ہوسکتے ۔ سرکاری اہلکاروں کو فرزندرسول امام حسین کا غم منانے والوں کے راستے میں بے جا رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بجائے سہولیات فراہم کرنی چاہئیں جبکہ صوبہ سندھ اور صوبہ پنجاب کی حکومتیں امام حسین کے نام پر لگائی جانے والی سبیلیں اکھاڑ رہی ہے اس گرمی کی شدت میں سبلیوں کو ختم کرنا گھنائونی حرکت ہے جس پر ہم شدید احتجاج کرتے ہیں اور متنبہ کرتے ہیںکہ یہ یزیدی فعل ختم کرتے ہوئے سبیلوں کو ہٹانے کا سلسلہ فی الفوربند کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ افسوس پنجاب میں صورتحال اچھی نہیں، اخبارات میں اچھے اشتہارات مگر زمینی حقائق اچھے نہیں ہم پنجاب حکومت کو واضح کرتے ہیں کہ ہمیں ذکر حسین کے خلاف کوئی پابندی قبول نہیں۔ پنجاب میں پلاننگ کے تحت مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کوگرفتار کرنے اور عزاداروں پر ایف آئی آرز کا اندراج کا سلسلہ مہم کے انداز میں جاری ہے جس پر قائد ملت جعفریہ نے پنجاب حکومت پر سخت نارضگی کا اظہار کیا ہے اجوسرا سر بنیادی جائز حقوق کی خلاف ورزی اورشرمناک اقدام ہے ۔علامہ عارف واحدی نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم عزاداری سید الشہد امیں کسی قسم کی رکاوٹ یا قدغن قبول نہیں کریں گے خواہ اس کیلئے ہمیں کتنی بھی قربانی دیناپڑے ہم اپنے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں جس کا ملک متحمل نہیں ہوگا۔