اتوار, جولائی 27, 2025
ہومپاکستانمحرم 2025: مقبوضہ کشمیر میں عزاداری کے اجتماعات منظم، باوقار اور سیکیورٹی...

محرم 2025: مقبوضہ کشمیر میں عزاداری کے اجتماعات منظم، باوقار اور سیکیورٹی نگرانی میں منعقد

محرم 2025: مقبوضہ کشمیر میں عزاداری کے اجتماعات منظم، باوقار اور سیکیورٹی نگرانی میں منعقد

سری نگر: محرم الحرام 1447ھ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر بھر میں عزاداری کے اجتماعات منظم اور باوقار انداز میں منعقد ہوئے۔ سری نگر، بڈگام، بارہ مولہ، گاندر بل اور پلوامہ سمیت مختلف اضلاع میں مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزا کا انعقاد کیا گیا جن میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔

بھارتی فورسز کی سخت نگرانی اور پابندیوں کے باوجود عزادارانِ حسینؑ نے ماتم، نوحہ خوانی اور علم برداری کے ذریعے واقعہ کربلا کی یاد تازہ کی۔ جلوسوں کے متعدد روایتی راستے بدستور بند رہے، تاہم بعض علاقوں میں محدود اجازت کے تحت جلوس نکالے گئے۔

آٹھ محرم کا تاریخی جلوس، جس پر تین دہائیوں سے پابندی عائد تھی، اس سال مشروط طور پر سری نگر کے مخصوص راستوں پر نکالنے کی اجازت دی گئی۔ جلوس مکمل سیکیورٹی حصار میں نکالا گیا اور پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔

عزاداری کے دوران بھارتی افواج کی جانب سے کئی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہی جبکہ متعدد مقامات پر داخلی و خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ اس کے باوجود عوام نے جذبۂ عقیدت کے ساتھ جلوسوں میں شرکت کی۔

مقامی علماء، سماجی تنظیموں اور نوجوانوں نے جلوس کے انتظامات میں بھرپور کردار ادا کیا۔ جلوسوں کے راستوں پر سبیلیں اور نذر و نیاز کے کیمپس قائم کیے گئے۔ متعدد مقامات پر اہل سنت برادری نے بھی عزاداروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

محرم کے ان اجتماعات نے مقبوضہ کشمیر میں نہ صرف مظلومیتِ کربلا کو اجاگر کیا بلکہ بھارتی تسلط کے خلاف پرامن مزاحمت اور مذہبی آزادی کے جذبے کو بھی زندہ رکھا۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات