موصولہ اطلاعات کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں میں سندھ پولیس کی جانب سے عزاداری کے راستے میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے اندرون سندھ اور کراچی شہر میں بھی بعض مقامات پر پولیس کی جانب سے سبیل امام حسینؑ کو ہٹایا جارہا ہے ہم اس سلسلے میں سندھ حکومت کو خصوصا وزیر اعلی سید مراد علی شاہ سے سندھ پولیس کی جانب سے غیر قانونی اقدام پر احتجاج کرتے ہیں عزاداری اور مراسم عزاداری ہماری آئینی شہری و مذہبی آزادی کا مسئلہ ہے متعلقہ حکام ان واقعات کا نوٹس لیں ہم دو ٹوک انداز میں واضح کرچکے ہیں کہ ہم عزاداری امام حسینؑ کے راستے میں کسی کاوٹ کو قبول نہیں کرینگے