پیر, جون 30, 2025
ہومپاکستانمجالس و جلوس کے انعقاد کو بلا رکاوٹ آزادی کے ساتھ یقینی...

مجالس و جلوس کے انعقاد کو بلا رکاوٹ آزادی کے ساتھ یقینی بنایا جائے .

مجالس و جلوس کے انعقاد کو بلا رکاوٹ آزادی کے ساتھ یقینی بنایا جائے،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی

 صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف، وزیر داخلہ ، صوبائی وزرا اعلیٰ ، گورنرز، صوبائی انتظامیہ کوالگ الگ خطوط ارسال

 1 تا 10محرم الحرام ، محدودیت سے گریز ،بجلی کے ترسیلی نظام کو یقینی اور پرنٹ و الیکٹرانک پر خصوصی پروگرامز نشرزاور خصوصی ضمیمے شائع کئے جائیں،متن  قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ ارباب اختیار محرم الحرام میں مجالس ، محافل اور جلوس ہائے عزاکے انعقاد کو بلا رکاوٹ آزادی کے ساتھ بنانے کے اقدامات جاری کریں ،محرم و صفر المظفر کے ایام لوڈ شیڈنگ فری ایام بھی قرار دئیے جائیں تاکہ نہ صرف عقیدت مند ان شہدائے کربلا کو بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کر سکیں بلکہ دہشت گردی و تخریب کاری کو ناکام بنانے میں یہ عمل معاون ثابت ہوسکے ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف،وفاقی وزیر داخلہ، وفاقی وزیر مذہبی امور، صوبائی وزرا اعلیٰ ، گورنرز، صوبائی انتظامیہ ،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو الگ الگ خطوط کے ذریعے آمدہ ماہ مقدس محرم الحرام 1447ھ و صفر المظفر کے ا ہم امور بارے متوجہ کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزیدکہا کہ پوری دنیا ،عالم اسلام کی طرح پاکستان میں بھی تمام مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب کے لوگ بلا تفریق مذہب و مسلک امام انسانیت ،نواسہ رسول ۖاور ان کے رفقا ء کو اپنے اپنے انداز میں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہیں اوران کی یاد مناتے ہیں ،اس سلسلے میں مختلف انداز میں مجالس ، محافل ،جلوس ہائے عزا کا انعقاد ملک کے طول وعرض میں ہوتاہے انہوں نے متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ مجالس ، محافل ، جلوس ہائے عزا کے انعقاد کی بجا آوری یقینی بنائی جائے،یکم محرم تا 10محرم الحرام میںامام عالی مقام ،شہدائے کربلا اور فلسفہ کربلا کے حوالے سے الیکٹرانک میڈیا پر خصوصی پروگرامز اور پرنٹ میڈیا پر خصوصی کالمز ، مضامین اور خصوصی ضمیمے(سپیشل ایڈیشنز)کی سابقہ روایات کو برقرار رکھا جائے اور محدودیت سے گریز کیاجائے ان ایام میں بجلی کے ترسیلی نظام کو یقینی و موثر بنایا جائے تاکہ ایک طرف عقیدت مندان شہدائے کربلا کو بھرپور انداز میں جہاں خراج تحسین پیش کر سکیں وہیں دہشتگردوں اور تخریب کاروںکے مذموم مقاصد کو بھی ناکام بنانے میں یہ عمل معاون ثابت ہوسکے۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات