ہفتہ, جون 28, 2025
ہومپاکستانمحرم میں ماتمی جلوسوں کی نگرانی کیلئے ڈرونز استعمال کیے جائیں گے:...

محرم میں ماتمی جلوسوں کی نگرانی کیلئے ڈرونز استعمال کیے جائیں گے: آئی جی کے پی

پشاور : آئی جی کے پی ذوالفقارحمید  نے کہا ہےکہ محرم میں ماتمی جلوسوں کی نگرانی کے لیے ڈرونز استعمال کیے جائیں گے۔

نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے  آئی جی کے پی ذوالفقار حمید  نے  کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے جدید اسلحہ خرید لیا ہے،  پولیس کو تھرمل ڈرونز رواں ہفتے مل جائیں گے، ان ڈرونز سے دن رات کسی بھی وقت نقل وحرکت کی نگرانی کی جائےگی۔

آئی جی کے پی نے بتایا کہ رواں ہفتے شارٹ مشین گنزکی ڈیلیور ی بھی ہوجائےگی، خراب آرمرڈ پرسنل کیرئیر گاڑیاں بھی ٹھیک کردی ہیں جب کہ  آرمرڈ پرسنل کیرئیر گاڑیاں بھی آجائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے پی سی گاڑیاں حساس اضلاع میں محرم کےد وران مہیا کریں گے اور  ماتمی جلوسوں کی نگرانی کیلئے ڈرونز بھی استعمال کیےجائیں گے۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات