اتوار, جون 29, 2025
ہومپاکستانقائد ملت جعفریہ کی سربراہی میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے وفد...

قائد ملت جعفریہ کی سربراہی میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے وفد کی ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان، علامہ سید ساجد علی نقوی کی سربراہی میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے وفد نے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی

ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے برادر پڑوسی ملک سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا، وفد نے جرات و بہادری سے جوابی کارروائیوں کے ذریعے دشمن کے دانت کھٹے کرنے کو ایران کے لیے فتح مبین قرار دیا

قائد ملت جعفریہ پاکستان، علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایرانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ، انقلاب اسلامی جمہوریہ ایران دوسری بار سرخرو ہوا ، اس امتحان میں رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا مرتبہ بابصیرت بلند وبالا اور حکمت و دانشمند عالمی رہنماء کے طور پر منظر عام پر آیا ،اس جنگ نے ایران سے متعلق اپنوں اور پرایوں کی تمام غلط فہمیاں بھی دور کر دیں،علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ ، دنیا پر مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کے اصل پشت پناہ امریکہ کا چہرہ بے نقاب ہو چکا، واضح ہو گیا کہ ٹرمپ دنیا کو محکوم بنانا چاہتا ہے، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے سفیر ایران رضا امیری مقدم اور علامہ سید ساجد علی نقوی کو پاکستانی عوام کی جانب سے فتح مبین پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے،ایرانی سفیر نے شیعہ علما کونسل کے اعلیٰ سطح وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ، ایران نے ظالم کے خلاف ہمیشہ صدائے احتجاج بلند کیا، ایران کسی جارحیت پر خاموش نہیں بیٹھے گا، رضا امیری مقدم نے مشکل وقت میں ساتھ دینے، اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانی حکومت، عوام سے بھی اظہار تشکر کیا ، وفد شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، ڈپٹی سیکرٹری سکندر عباس گیلانی, اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ شامل تھے۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات