جمعرات, جولائی 17, 2025
ہومپاکستانوزیراعظم کا قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی...

وزیراعظم کا قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں قطری سفیر علی مبارک الخاطر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ انہوں نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے قطر کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور  خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن بحال کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔

قطری سفیر نے فوری رابطے اور یکجہتی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور  قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی رپورٹس پر  تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ  پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو تیز کرے گا۔

سعودی سفیر نے بروقت رابطے اور تشویش کے اظہارپر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو مل کر خطے میں امن کے لیے کام جاری رکھنا چاہیے۔

خیال رہے کہ ایران نے امریکی حملے کا جواب دیتے ہوئے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا۔ ایران کے سرکاری ٹی وی نے تصدیق کی کہ ایرانی میزائلوں نے قطر کے العدید فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔  

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات