جمعہ, جولائی 18, 2025
ہومپاکستانجماعت اسلامی کا ایران پر امریکی حملے کےخلاف کل یوم احتجاج منانے...

جماعت اسلامی کا ایران پر امریکی حملے کےخلاف کل یوم احتجاج منانے کا اعلان

جماعت اسلامی نے ایران پرامریکی حملے کے خلاف کل یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے امریکی حملے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا اور کہا کہ واشنگٹن کے خلاف پیر کے روز ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ امریکا نے فوری یہ جنگ بند نہ کی تو احتجاجی تحریک کو مزید منظم کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ امریکا نے ایران پر بنکر بسٹر بموں اور میزائلوں سے حملہ کردیا۔ فردو، نطنز اور اصفہان کی تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ حملہ کر کے امریکا بھی اسرائیل کی ایران پر مسلط کردہ جنگ میں شامل ہوگیا۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات