اتوار, جون 29, 2025
ہومپاکستانامریکہ کا ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی دہشتگردی ہے ،...

امریکہ کا ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی دہشتگردی ہے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان

امریکہ کا ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی دہشتگردی ہے ،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی

ہم مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ ہیں، ایران پر امریکی حملہ دنیا کے امن و سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ ہے

امریکی حملہ ایرانی خودمختاری پر حملہ، تمام آزادی پسندوں کواس سامراجی حملے کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے، قائد ملت جعفریہ

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے امریکہ کا ایران کے فردو، نطنز اور اصفہان کے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد مشرق وسطی میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا ہم اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،امریکہ کا ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی دہشتگردی،بزدلانہ اقدام اور بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔علا مہ ساجد نقوی کا مزید کہنا ہے کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ ہیں ۔ ایران پر امریکی حملہ دنیا کے امن و سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ ہے اور سامراجی صہیونی گٹھ جوڑکے نتیجہ میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی امن کو ثبوتاژ کرنا ہے جس پر ٹرمپ کو دنیا میں بد امنی پیدا کرنے کا ایوارڈ دینا چاہیے،علامہ ساجد نقوی نے ایران پر امریکی حملے کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حملہ ایرانی خودمختاری پر حملہ ہے جس پر تمام آزادی پسندوں کواس سامراجی حملے کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے، امریکی حملہ خطے کو خطرناک صورتحال کی جانب دھکیلنے کی کوشش کی ہے جبکہ ایران نے بار بار عالمی سطح پر یہ باور کرایا کہ ایرن نے جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کی اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے لیکن سامراجی صہ۔۔۔یونی کٹھ پتلی ٹرمپ نے بین الاقومی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے جو غیر قانونی اقدام کیا ہے وہ ناقابل معافی جرم ہے جس کاتدارک وقت کی ضرورت ہے ،آخر میں علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ سامراج و صہ۔۔یون کبھی بھی اپنے ہدف میں کامیاب نہیں ہو نگے ایران کے ہاتھوں شکست ان کا مقدر بن چکا ہے اور ان کے جنگی جنون کا خمیازہ تیسری عالمی جنگ کی صورت میں پوری دنیا کو بھگتنا پڑے گا لیکن انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوگی فتح اسلام کی ہوگی ۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات