قائدِ ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے اُن کی رہائش گاہ پر پنجاب کے صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر سلمان رفیق اور سٹی پولیس آفیسر (CPO) راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے ملاقات کی ,خطے کی صورتحال اور اتحاد بین المسلمین کے جوالے سے گفتگو کی .
قائد محترم کی جانب سے اتحاد بین المسلمین و اتحادِ امت کےلئے کیے گئے اقدامات کو سراہتےے ہوئے راہنمائی و تعاون کی خواہش کا اظہار کیا قائدِ محترم نے فرمایا کہ خطے کی موجودہ نازک صورتحال کے پیش نظر اتحاد، رواداری، بھائی چارہ اور بین المسالک ہم آہنگی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین المذاہب و المسالک اتفاق و یکجہتی کے فروغ میں ہمارا کردار ہمیشہ مؤثر رہا ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گا۔