قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کے اعلان پر شیعہ علماء کونسل اور جے ایس اوپاکستان کا سامراجی ص…ہیونی جارحیت کیخلاف نماز جمعہ کے بعداحتجاج
احتجاج میں علماء کرام، شیعہ علماء کونسل پاکستان اور جے ایس او کے مرکزی ،وفاقی علاقہ اسلام آباد ، صوبائی ، ڈویژنل ، ضلعی و تحصیل کی سطح کے عہدیدارا ن کی بھر پور شرکت
کندھکوٹ

ملک گیر احتجاج : قائدملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر برادر اسلامی ملک ایران پر سامراجی جارحیت کے خلاف شیعہ علماء کونسل تحصیل کندھکوٹ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ سٹی کندھکوٹ کی جانب سے بعد نماز جمعہ مدرسہ ارشاد الثقلین سے پریس کلب کندھکوٹ تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جے ایس او پاکستان برادر زاھد ساجدی نے شرکت کی جس میں تمام تنظیمی احباب اور مومنین نے بھرپور شرکت کی .
اسکردو

ملک گیر احتجاج : قائدملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر برادر اسلامی ملک ایران پر سامراجی جارحیت کے خلاف جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے اراکین کی بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ میں شرکت
دنیور گلگت

ملک گیر احتجاج : قائدملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر برادر اسلامی ملک ایران پر سامراجی جارحیت کے خلاف شیعہ علما کونسل دنیور کی جانب سے بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں صدر شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان آغا شیخ میرزا علی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا.
نوکوٹ سٹی

ملک گیر احتجاج : قائدملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر برادر اسلامی ملک ایران پر سامراجی جارحیت کے خلاف شیعہ علماء کونسل سٹی نوکوٹ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا