اتوار, جون 29, 2025
ہومپاکستانقائدملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر ایران پر سامراجی جارحیت کے خلاف...

قائدملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر ایران پر سامراجی جارحیت کے خلاف شیعہ علماء کونسل ضلع شرقی کراچی عباس ٹاؤن کی جانب سےاحتجاجی مظاہرہ

قائدملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر برادر اسلامی ملک ایران پر سامراجی جارحیت کے خلاف شیعہ علماء کونسل ضلع شرقی کراچی عباس ٹاؤن کی جانب سے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی ریلی جامع مسجد مصطفٰی عباس ٹاؤن تا ابوالحسن اصفہانی روڈ نکالی گئ احتجاجی ریلی سے صدر شیعہ علماءکونسل صوبہ سندھ ڈاکٹر علامہ اسد اقبال زیدی مولانا یوسف منتظری، مولانا افتخار حسین، مولانا اشرف منتظری، مولانا سکندر علی، ضلعی صدر ایڈوکیٹ آغا جمال الدین ترابی ،مولانا اشرف علی منتظری و دیگر نے خطاب فرمایا۔ کثیر تعداد میں عوام کی شرکت۔

کراچی ضلع شرقی

ملک گیر احتجاج : قائدملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر برادر اسلامی ملک ایران پر سامراجی جارحیت کے خلاف شیعہ علماء کونسل ضلع شرقی کراچی پہلوان گوٹھ کی جانب سے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا کثیر تعداد میں عوام کی شرکت

ضلع راجن پور


ملک گیر احتجاج : قائدملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر برادر اسلامی ملک ایران پر سامراجی جارحیت کے خلاف ضلع راجن پور مرغائی میں مرکزی نایب صدر شیعہ علما ء کونسل پاکستان علامہ موسیٰ رضا جسکانی کی قیادت میں عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیاریلی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور یونین کونسل چوک سے ہوتی ہوئی سیٹھ بگو مارکیٹ چوک پر جاکر رکی جہاں شہریوں کی ایک کثیر تعداد جمع ہوگئی۔ ریلی کے شرکاء سے مقررین نے خطاب فرمایا ۔ علامہ موسیٰ رضا جسکانی کے علاؤہ درج ذیل معززین شامل ہیں ۔ سیاسی راہنما سید وقاص بخآری صاحب ، علامہ محمد نقی نجفی ، علامہ مظہر عباس مشہدی ، مولانا محمد موسیٰ مشہدی ، ڈاکٹر علی عباس سرور ، حاجی اختر عباس خان جسکانی، ڈاکٹر محمد افضل لاشاری، مولانا محمد اصغر ملک وغیرہ شامل ۔

کوٹ ادو

ملک گیر احتجاج : قائدملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر برادر اسلامی ملک ایران پر سامراجی جارحیت کے خلاف مدرسہ جامعۃ الشیعہ شیعہ علماء کونسل تحصیل کوٹ ا دو کے زیر انتظام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاج میں علامہ احسان علی اتحادی پیر ماجد حسین گیلانی،علامہ اقبال حسین مقصود پوری ،اللہ احسان علی اتحادی، ایڈوکیٹ مرید حسین جگلانی ،علامہ محمد حنیف غدیری ،اغاظفر عباس ہاشمی اف محمود کوٹ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

بستی ناڑی جنوبی تونسہ شریف

ملک گیر احتجاج : قائدملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر برادر اسلامی ملک ایران پر سامراجی جارحیت کے خلاف شیعہ علما کونسل بستی ناڑی جنوبی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

جھنگ سٹی

ملک گیر احتجاج : قائدملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر برادر اسلامی ملک ایران پر سامراجی جارحیت کے خلاف شیعہ علماء کونسل ضلع جھنگ و جے ایس او جھنگ ڈویژن کی جانب سے بعد نماز جمعہ اسلامیہ ہائی اسکول سے ایک احتجاجی مظاھرہ کیا گیا جس میں خصوصی شرکت سید حسن شاہ ترمذی صوبائی نائب صدر شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب، مولانا لیاقت سیال ، ناصر گرمانی ، سید تراب ہمدانی ،چوہدری حسن علی سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات