ہفتہ, جولائی 26, 2025
ہومپاکستانبجٹ 26-2025: تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس کی شرح کتنی ہوگی؟

بجٹ 26-2025: تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس کی شرح کتنی ہوگی؟

وفاقی حکومت نے  بجٹ 26-2025 میں تنخواہ دار طبقے کے لیے  انکم ٹیکس میں ریلیف تجویز کردی۔

سالانہ 6 لاکھ روپے سے 12لاکھ روپے آمدن رکھنے والے افراد کی 6 لاکھ سے زائد آمدن پر ایک فیصد ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔

سالانہ 12لاکھ سے زیادہ اور 22لاکھ سے کم آمدن رکھنے والے افراد کے لیے 12لاکھ سے اوپر آمدن پر 11فیصد اور 6 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس لگےگا۔

سالانہ 22لاکھ سے زیادہ اور32لاکھ روپے سے کم آمدن پر 22لاکھ سے اوپر رقم پر 23 فیصد ایک لاکھ16 ہزار فکس ٹیکس ہوگا۔

سالانہ 32 لاکھ روپے سے 41 لاکھ روپے تک آمدن پر 32 لاکھ سے زائد آمدن پر 30 فیصد اور 3 لاکھ 46 ہزار فکسڈ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

41 لاکھ سے زائد تنخواہ والے افراد کے لیے 41 لاکھ سے زائد آمدن پر 35 فیصد اور 6 لاکھ 16 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کی تجویز ہے۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات