ہفتہ, جون 7, 2025
ہومپاکستانعمران خان نے چوتھی مرتبہ جھوٹ پکڑنے والی مشین(پولی گراف) کا ٹیسٹ...

عمران خان نے چوتھی مرتبہ جھوٹ پکڑنے والی مشین(پولی گراف) کا ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے چوتھی مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔

لاہورپولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی جس میں انسپکٹر محمد تصدق، انسپکٹرسلیم، انسپکٹر نوید  اور پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم میں شامل تھے۔

تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کےکیسز میں پولی گراف ٹیسٹ کرنے آئی تھی تاہم عمران خان نے چوتھی مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔

لاہورپولیس پہلے بھی3 مرتبہ بانی پی ٹی آئی کاپولی گراف، فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنےآچکی ہے۔

تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کےخلاف لاہورمیں درج 9مئی کے11 مقدمات کے حوالے سے تفتیش کرنی تھی۔ عمران خان کے انکار کے بعد لاہورپولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات