اتوار, جون 8, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 20

لائیو: پاکستان کا بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب، پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل طیارے مار گرائے، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ

0

پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے  اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کے 2 جہاز مار گرائے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کے 2 جہاز گرا دیے گئے ہیں، پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔

پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں، سیکورٹی ذرائع

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کے دو جہاز گرا دیے گئے ہیں، سیکورٹی ذرائع

پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں، سیکورٹی ذرائع

پاکستان مسلح افواج دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، سیکورٹی ذرائع

پاک فوج کی میزائل اسٹرائیک نے ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ اڑا دی، سیکورٹی ذرائع

پاک افواج دشمن کی ننگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، سیکورٹی ذرائع

یہ بھی پڑھیں

سیکورٹی ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان مسلح افواج دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 5 مقامات پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی اور مساجدکو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں 2 شہری شہید ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن نے کوٹلی، احمدپور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے میں حملے کیے، کوٹلی میں 2 شہریوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کی جوابی کارروائی جاری ہے، افواج پاکستان فضا اور زمین دونوں اطراف سے دشمن کو جواب دے رہی ہیں۔

بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے 5 مقامات پر میزائل داغ دیے، 2 شہری شہید

0

بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 5 مقامات پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی اور مساجدکو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں 2 شہری شہید ہوگئے۔

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز( ڈی جی آئی ایس پی آر)  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر 5 جگہوں کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ  دشمن نے کوٹلی، احمدپور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے میں حملے کیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے احمد پور شرقیہ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر حملہ کیا، بھارتی بزدلانہ حملے میں مسجد میں سویلینز کو نشانہ بنایا گیا۔

بھارت کے بزدلانہ حملے میں 2 شہری شہید

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کوٹلی میں بھارتی حملے میں 2 شہری شہید ہوئے جبکہ احمد پور میں 12 شہری زخمی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے شرمناک حملہ کیا۔بھارت کے حملے کا جواب دیا جائےگا،میزائل حملے کے نقصان کا تخمینہ لگایاجارہا ہے، پاکستان وقت کا تعین کر کے بھرپور جواب دے گا۔

اس سے قبل سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں ایک معصوم بچہ شہید جبکہ ایک عورت اور ایک مرد شدید زخمی ہیں۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے رات کے اندھرے میں معصوم پاکستانیوں کو بزدلانہ حملے میں ٹارگٹ کیا،  پاکستان کی طرف سے جوابی کاروائی شروع ہو چکی ہے۔

ایک، ایک معصوم پاکستانی کے خون کا بدلہ لیا جاے گا:سکیورٹی ذرائع

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ اور پاک فوج بھارتی بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، معصوم پاکستانیوں کے خون کا بدلہ ہر صورت لیا جاے گا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے ابھی تک صرف سویلین اور معصوم پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا، تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کے صرف معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا، ایک ایک معصوم پاکستانی کے خون کا بدلہ لیا جاے گا۔

بھارتی وزارت دفاع کی پاکستان میں حملوں کی تصدیق

بھارتی وزارت دفاع نے پاکستان میں حملوں کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں 9 مقامات پر حملہ کیا ہے۔

ائیراسپیس بند، تمام پروازیں منسوخ

بھارت کی جانب سے حملے کے بعد ایئراسپیس کو بند کردیا گیا اور تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیراسپیس کو 48 گھنٹے کیلئے بند کیا گیا جس کا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی کا پس منظر

22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا تھا۔

گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا تھاکہ بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا ہے، تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔

بھارت نے جس طرح حملہ کیا اسے اس سے بڑھ کر جواب دیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

0

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حملے کا جواب دیں گے۔

بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے، بھارتی حملے میں ایک معصوم بچہ شہید ہوگیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز( ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں کوٹلی، مظفر آباد اور بہاولپور میں حملہ کیا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت نے جس طرح حملہ کیا اسے اس سے بڑھ کر جواب دیں گے۔

انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت نے شہری آبادی اورمساجد پرحملے کیے، بھارت کو بھرپورفوری جواب دیاجائے گا،ہم فوجی اور سفارتی سطح پر بھارت کو بھرپورجواب دیں گے۔

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار کی بریفنگ

0

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار کی بریفنگ : پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے حالیہ بند کمرہ اجلاس کے ذریعے پاکستان نے اپنے اہم مقاصد بڑی حد تک حاصل کر لیے ہیں۔ اجلاس پاکستان کی درخواست پر جنوبی ایشیا کی کشیدہ صورتحال، بھارت کے یکطرفہ اقدامات، اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بلایا گیا۔

عاصم افتخار کے مطابق اجلاس کے تین بنیادی مقاصد تھے:

اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو بھارت کے جارحانہ رویے اور خطے میں بگڑتی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرنا۔

خطے میں کشیدگی کم کرنے کے مؤثر طریقوں پر گفتگو کرنا تاکہ کسی خطرناک تصادم سے بچا جا سکے۔

کشمیر تنازع کو اس کے وسیع تناظر میں اجاگر کرنا، جس کا پائیدار، منصفانہ حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کئی رکن ممالک نے کشمیر تنازع کے پرامن حل پر زور دیا اور تسلیم کیا کہ یکطرفہ اقدامات خطے میں استحکام نہیں لا سکتے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششوں، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، اور 22 اپریل کے پہلگام حملے میں جھوٹے الزامات کو سختی سے مسترد کیا۔ عاصم افتخار نے واضح کیا کہ پانی کو ہتھیار بنانا ناقابل قبول ہے اور ایسا کوئی بھی اقدام پاکستان کے لیے جارحیت تصور کیا جائے گا۔

انہوں نے کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں جیسے ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، اظہار رائے پر پابندیاں، اور حق خودارادیت سے انکار کی مثالیں دیں۔ پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے، خصوصاً کشمیر میں رائے شماری کے انعقاد کے حوالے سے۔

پاکستان نے سکیورٹی کونسل کو باور کرایا کہ وہ خطے میں امن کا خواہاں ہے، نہ کہ ٹکراؤ کا، لیکن اپنی خودمختاری اور مفادات کے تحفظ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ تنازعات کو صرف مشاہدہ کرنے کی بجائے فعال کردار ادا کرے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ موجودہ حالات میں کشیدگی میں کمی، مذاکرات، اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری ہی پائیدار امن کی واحد راہ ہے، اور عالمی برادری کو خاموش تماشائی نہیں بننا چاہیے، خاص طور پر جب خطے کے عوام کے بنیادی حقوق خطرے میں ہوں۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کی پاکستانی وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات، خطے کی کشیدہ صورتحال پر گفتگو .

0

ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات، خطے کی کشیدہ صورتحال پر گفتگو:

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پیر کو اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی ، خطے میں بڑھتی کشیدگی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا:

"ہمارے پاکستان کے دورے کے تین اہم مقاصد تھے ان میں سب سے پہلے ہم خطے کی موجودہ صورتحال خاص طور پر بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ پیش رفت کو بہتر طور پر سمجھنا چاہتے تھے۔”

انہوں نے کہا کہ ایران کے لیے پاکستان اور بھارت دونوں "دوستانہ ممالک” ہیں اور وہ بھارت روانگی سے قبل اسلام آباد کا نقطہ نظر جاننے کے خواہاں تھے۔

یاد رہے کہ 22 اپریل کو انڈین مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک دہشت گردانہ حملے میں 26 سیاح ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس واقعے کے بعد کشمیر کے سرحدی علاقوں میں ہلکی پھلکی فوجی کاروائیاں بھی سامنے آئیں۔

پاکستان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ بھارت کی ممکنہ دراندازی کا انتظار کر رہا ہے۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ممکنہ اثرات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے گزشتہ ماہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے رہنماؤں سے ٹیلیفون پر رابطے کیے تھے جس میں تحمل کا مظاہرہ کرنے اور ایران کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کی گئ تھی۔

علاقائی صورتحال کے علاوہ، عراقچی کے دورے میں ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی توجہ مرکوز رہی۔ ان کا کہنا تھا: "اس سفر کا مقصد پاکستان کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی میدانوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا تھا۔ ہم نے ان تمام موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی اور مستقبل میں بھی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔”

پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی روابط کو اجاگر کیا اور تجارت، توانائی، سرحدی سلامتی اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

اپنے اسلام آباد کے دورے کے دوران عباس عراقچی نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ ان کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان اپریل میں عمان کی ثالثی میں تین دور کی بات چیت ہوئی، جس کا مقصد 2018 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے معاہدے سے دستبرداری کے بعد ایران کے جوہری پروگرام پر ایک نیا معاہدہ تشکیل دینا ہے۔

پوپ فرانسس کی موبائل غزہ بچوں کے لیے وقف

0

پوپ فرانسس کی آخری خواہش: گاڑی غزہ کے بچوں کے لیے وقف۔ پوپ فرانسس کی آخری خواہش کی تکمیل کرتے ہوئے 2014 میں ان کے مقدس سرزمین کے دورے کے دوران استعمال کی جانے والی گاڑی (پوپ موبیل) کو اب غزہ میں بچوں کے لیے ایک موبائل کلینک میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

ویٹیکن نے اتوار کو اس اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ آنجہانی پوپ کی آخری خواہشات میں سے ایک کی تکمیل ہے۔

اس وقت اس گاڑی کو تشخیصی اور ایمرجنسی طبی آلات سے لیس کیا جا رہا ہے تاکہ فلسطینی علاقے کے بچوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں جہاں اسرائیل کے حالیہ حملے کے باعث صحت کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ویٹیکن نیوز کے مطابق گذشتہ ماہ انتقال پا جانے والے پوپ فرانسس نے اپنی زندگی کے آخری دنوں میں اس منصوبے کو کیتھولک امدادی تنظیم ’کیریٹاس یروشلم‘ کے سپرد کیا تھا۔ کیریٹاس سویڈن کے سیکریٹری جنرل پیٹر برون نے ویٹی کن نیوز کو بتایا: ’یہ ایک عملی اور زندگی بچانے والا اقدام ہے اور وہ بھی ایسے وقت میں جب غزہ میں صحت کا نظام تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔‘

اس گاڑی میں فوری انفیکشن ٹیسٹ، ویکسینز، تشخیصی آلات اور ٹانکے لگانے کے لیے کٹس موجود ہوں گی اور اس میں طبی عملہ بھی تعینات کیا جائے گا۔ کیریٹاس کا منصوبہ ہے کہ جیسے ہی غزہ تک انسانی رسائی ممکن ہو اس موبائل کلینک کو ان علاقوں میں بھیجا جائے گا جہاں صحت کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔

پیٹر برون نے مزید کہا: ’یہ صرف ایک گاڑی نہیں ہے بلکہ ایک پیغام ہے کہ دنیا نے غزہ کے بچوں کو فراموش نہیں کیا۔‘ غزہ میں مسیحیوں کی ایک چھوٹی سی برادری موجود ہے اور ویٹی کن کے مطابق پوپ فرانسس اکتوبر 2023 میں حماس کے حملے کے بعد سے جاری اسرائیلی جارحیت کے بیشتر عرصے کے دوران تقریباً ہر روز غزہ کے ہولی فیملی چرچ فون کیا کرتے تھے۔

پوپ فرانسس کے پاس کئی کی ایسی پوپ موبیلز تھیں جن میں سے ایک 2014 کے اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کے دورے کے بعد وہیں موجود رہی۔

پہلگام واقعہ: بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

0

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ساحوں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیے کے سفیر نے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بھارت کے اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہیں۔

ان کا کہنا تھا بھارت پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی سازش کر رہا ہے، بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کسی بھی قسم کا ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا بھارت نے قابل اعتماد، شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کا جواب دینا ہے، پاکستان ایسی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے گا اور اگر ترکیے اس میں شامل ہوتا ہے تو اس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے ترکیے کی حمایت دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے، پاکستان اس وقت اپنی اقتصادی بحالی اور ترقی پر اپنی مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

اس موقع پر ترک سفیر کا کہنا تھا ترکیے پاکستان کے مؤقف کا حامی ہے، ان کا کہنا تھا خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے موجودہ بحران میں تحمل سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

بھارت کا پاکستان سے فضائی اور زمینی راستوں سے ڈاک اور پارسل کے تبادلے معطل کرنے کا فیصلہ

0

آبی جارحیت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کے بعد ہواس باختہ بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی۔

بھارت نے پہلگام کے بے بنیاد واقعے کو جواز بناتے ہوئے پہلے آبی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا اور پھر بھارت نے پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگا دی۔

اب بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔

ڈائریکٹریٹ جنرل شپنگ ممبئی کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم والے بحری جہاز کی بھارت کی کسی بھی بندرگاہ میں داخلے پر پابندی ہو گی اور بھارتی پرچم والا کوئی جہاز پاکستان کی کسی بندرگاہ کا دورہ نہیں کرے گا۔

پاکستان کا زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ

0

پاکستان نے زمین سے زمین تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے والے جدید ٹیکنالوجی سے لیس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد آپریشنل تیاریوں اور تکنیکی پہلوؤں کی جانچ تھی، ابدالی میزائل کی رینج 450 کلو میٹر ہے اور میزائل جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کمانڈر آرمی اسٹرٹیجک فورسز نے تربیتی لانچ کا مظاہرہ کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربے پر انجینئرز اور سائنسدانو ں کو مبارکباد دی، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینیرز کو مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی اسٹریٹجک فورسز کی آپریشنل تیاری اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے۔

7ارب ڈالرز کے قرض پروگرام پر پاکستان اور آئی ایم اف کےدرمیان جائزہ مذاکرات کا آغاز

0
IMF Pakistan Flag
IMF Pakistan Flag

واٹس ایپچینل

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جائزہ مذاکرات شروع ہوگئے، پہلے جائزہ مذاکرات 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کے تحت ہو رہے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف وفد کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے، پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان کلائمٹ فنانسنگ پر بھی بات چیت ہوگی، جائزے کی کامیابی پرپاکستان کو تقریباً ایک ارب ڈالرز کی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات 14 مارچ تک جاری رہیں گے، پاکستان کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالرز کلائمٹ فنانسنگ کا بھی فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی قیادت مشن چیف نیتھن پورٹر کریں گے، دوسرے مرحلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی لیول مذاکرات ہوں گے، پاکستان 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان رواں مالی سال کی پہلی ششماہی رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کرے گا، آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک حکام سے ملاقاتیں کرے گا، آئی ایم ایف وفد پاور ڈویژن اور نیپرا حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا، آئی ایم ایف وفد کی صوبائی حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 13 جولائی کو آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا جس کا دورانیہ 37 ماہ تھا۔

اس حوالے سے آئی ایم ایف کی جانب سے جاری پروگرام میں کہا گیا تھا کہ نیا قرض پروگرام پاکستان کو میکرو اکنامک استحکام و مضبوطی، مزید جامع اور لچکدار ترقی کے لیے حالات پیدا کرنے کے قابل بنائے گا۔