پیر, جون 9, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 16

امریکا کا غزہ سے 10 لاکھ فلسطینیوں کی لیبیا منتقلی کا منصوبہ

0

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ ٹرمپ انتظامیہ غزہ سے 10لاکھ فلسطینیوں کو مستقل طور پر لیبیا منتقل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

سابق امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ امریکا نے لیبیا کی قیادت کے ساتھ اس منصوبے کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی آبادکاری کے بدلے ٹرمپ انتظامیہ لیبیاکے منجمد اربوں ڈالربحال کرے گی۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایک دہائی قبل لیبیا کے اربوں ڈالر کو منجمد کیا تھا۔

دوسری جانب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل فلسطین تنازع کے دوریاستی حل پر کانفرنس 17 سے 20 جون تک ہوگی۔

کانفرنس فرانس سعودی عرب کی حمایت سے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوگی۔کانفرنس کا انعقاد یو این جنرل اسمبلی فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں کرے گی۔

ادھر فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران ناقابل قبول ہے،جلد اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی صدر سے اس معاملے پر بات کریں گے۔

خیال رہےکہ فروری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر امریکا کی جانب سے قبضہ کرنےکا اعلان کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کرلےگا، ہم اس کے مالک ہوں گے، جس کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔

ٹرمپ نے کہا تھاکہ میں غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں، ہم غزہ کو ترقی دیں گے، علاقےکے لوگوں کے لیے ملازمتیں دیں گے، شہریوں کو بسائیں گے۔

فلسطینیوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کرتے ہیں، سعودی عرب

0

بغداد: سعودی عرب نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی کوشش کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق عرب لیگ کے بغداد میں ہونے والے اہم اجلاس کے دوران سعودی عرب کے وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ عادل الجبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والے جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے  چارٹر کی کھلی توہین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم سب کو مل کر فلسطینی عوام کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے‘۔

عادل الجبیر نے فلسطینیوں کی جبری منتقلی کے خلاف سعودی عرب کا مؤقف دہریا اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب ایسی کسی بھی تجویز یا حل کو مسترد کرتا ہے جو فلسطینی قوم کی خودارادیت اور آزادی کے جائز مطالبات پر پورا نہ اترتا ہو ان مطالبات میں ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام بھی شامل ہے جو 1967 کی سرحدوں کے مطابق ہو اور مشرقی یروشلم اس کا دارالحکومت ہو۔

خیال رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز  امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ غزہ سے 10لاکھ فلسطینیوں کو مستقل طور پر لیبیا منتقل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

ایک سابق امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ امریکا نے لیبیا کی قیادت کے ساتھ اس منصوبے کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی آبادکاری کے بدلے ٹرمپ انتظامیہ لیبیاکے منجمد اربوں ڈالربحال کرے گی۔

فریقین پر سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کیلئے زور دیں گے: برطانوی وزیر خارجہ

0

لندن: برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ وہ پاکستان اور بھارت پرزور دیں گے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کریں۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور خلیجی ممالک سے مل کرپاک بھارت جنگ بندی کوپائیداربنانےکےلیے کام کررہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار سیز فائر کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی کام کررہے ہیں، برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ مل کر انسداد دہشتگردی پر بھی کام جاری رکھا ہے۔

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پربرطانوی وزیرخارجہ سے سوال کیا گیا جس پر ان کاکہنا تھا کہ فریقین پر زور دیں گے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی قوانین کی پاسداری کی بات آتی ہے تو فریقین پرمعاہدےکی پاسداری پر زوردیں گے۔

جنگ میں ناکامی اور 6 طیاروں کی تباہی کی ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت کو سفارتکاری کا خیال آہی گیا

0

یکطرفہ جنگی کارروائی میں ناکامی اور 6 جنگی جہاز تباہ کروانے اور ناکام میزائل حملوں کی ہزیمت اٹھانے کے بعد بالآخر بھارت کو سفارتکاری کا خیال بھی آ ہی گیا۔

بھارت نے تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل 7 سفارتی ٹیمیں تشکیل دے دیں جو سلامتی کونسل کے رکن ممالک سمیت اہم شراکت دار ممالک کا دورہ کریں گی اور آپریشن سندور سے متعلق آگاہی دیں گی۔

کمیٹیاں حکومتوں، تھنک ٹینکس اور میڈیا سے بات چیت کر کے اپنی حکومت کا نقطہ نظر واضح کرنے کی کوشش کریں گی، پارلیمانی ٹیموں کے دورے اس ماہ کے آخر میں متوقع ہیں۔

بھارت نے 70 ممالک کے ڈیفنس اتاشیوں کو آپریشن سندور کے دوران ہدف بنائے گئے افراد اور مقامات کے دہشت گردی سے تعلقات پر بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بریفنگ میں سیٹلائٹ تصاویر، ریکارڈ کی گئی گفتگو، انٹیلیجنس رپورٹس اور ٹیکنیکل ڈیٹا کی مدد سے لشکر طیبہ اور دی رزسٹنس فرنٹ کے پہلگام واقعے سے تعلق جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے، بھارت نے اس حملے کا الزام پہلے پاکستان پر لگایا جسے پاکستان نے یکسر مسترد کر دیا تو پھر بھارت کی جانب سے کہا گیا کہ حملے میں دی رزسٹنس فرنٹ ملوث ہے تاہم اس تنظیم کی جانب سے بھی کہا گیا کہ ان کا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو پیش کریں ہم غیر جانبدارنہ تحقیقات میں تعاون کریں گے تاہم بھارت امریکا اور برطانیہ سمیت کسی بھی فورم پر ایک بھی ثبوت پیش نہ کر سکا۔

غزہ میں بہت سے افراد بھوک سے مررہے ہیں، ہمیں فلسطینیوں کی مدد کرنا ہوگی: ٹرمپ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ ہمیں فلسطینیوں کی مدد کرنا ہوگی، غزہ میں بہت سے افراد بھوک سے مررہے ہیں۔

اگلے ماہ تک غزہ سے متعلق بہت سی اچھی چیزیں ہونے جارہی ہیں، امریکی صدر

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران ابوظہبی میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگلے ماہ تک غزہ سے متعلق بہت سی اچھی چیزیں ہونے جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں بہت سے افراد بھوک سے مررہے ہیں، ہمیں فلسطینیوں کی مدد کرنا ہوگی۔

یوکرین مذاکرات پر امریکی صدر نے کہا کہ دیکھتےہیں روس یوکرین مذاکرات میں کیا ہوتاہے، جتنی جلد ممکن ہوا روسی صدرپیوٹن سےملاقات کروں گا۔

 واضح رہے امریکی صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ابوظہبی سے واپس وطن روانہ ہوگئے ہیں۔ 

پاکستانی کاروباری برادری کا ’سپورٹ ترکیہ‘ مہم شروع کرنےکا فیصلہ .

0

پاکستان کی کاروباری برادری نے ’سپورٹ ترکیہ‘ مہم شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے قائم مقام صدر نے کہا ہے کہ ترکیے سے خام مال اور دیگر امپورٹ فوری بڑھائی جائے۔ 

ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر نےیہ بھی کہا کہ کاروباری طبقہ ترکیےکو معمول سے ہٹ کر سپورٹ کرے۔

خیال رہہ کہ حالیہ پاک بھارت تنازع میں پاکستان کی حمایت کرنے پر بھارت میں ترکیہ کے خلاف مہم جاری ہے۔

بھارتی وزارتِ شہری ہوابازی نے جمعرات کے روز قومی سلامتی کے حوالے سے خدشات کو بنیاد بناکر بھارت میں کام کرنے والی ترک کمپنی جلیبی ائیرپورٹ سروسز  کی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کردی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پونےشہر کے تاجر ترک سیبوں کے بائیکاٹ کی مہم چلا رہے ہیں اور تاجروں کی جانب سے ترکیہ کے سیب کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جارہاہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کے معاملے پر روسی صدر سے جلد ملاقات کرنے کے خواہاں

0

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کے معاملے پر روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن سے جلد ملاقات کرنے کے خواہاں ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ متحدہ عرب امارات کا آج آخری روز ہے اور انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے دورے کے بعد واپس جا رہا ہوں۔

ترکیے میں روس یوکرین مذاکرات سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا دیکھتے ہیں روس یوکرین مذاکرات میں کیا ہوتا ہے، جتنا جلد ممکن ہوا روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کروں گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا ہم نے 10 کھرب ڈالر سرمایہ کاری کی ڈیل کی، مزید 13کھرب ڈالر سرمایہ کاری کے منتظر ہیں، ہم 12سے 14کھرب ڈالر سرمایا کاری حاصل کرنے جا رہے ہیں، کچھ سرمایہ کاری کا اعلان ہو گیا ہے اور کچھ کا جلد ہو جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات اعلیٰ سطح کے ہیں، ہم نے بڑی پیشرفت کی ہے، یو اے ای نے کہا ہے وہ 1.4کھرب ڈالر کی امریکا میں سرمایہ کاری کرےگا، یو اے ای نےکہا ہے وہ امریکا میں سیمی کنڈکٹرز پروڈیوس کرنے میں سرمایہ کاری کرےگا۔

ان کا کہنا تھا برطانیہ کے ساتھ شاندار تجارتی ڈیل کی، چین کے ساتھ بھی ڈیل کرلی ہے، یو اے ای، قطر اور سعودی عرب میرے لیے بہت اہم ہیں، امریکی حکام تجارتی ڈیلز کے لیے جلد ہی ممالک کو خطوط بھیجیں گے۔

ولی عہد ابوظبی کا کہنا ہے اماراتی ائیر ویز7.5 ارب ڈالر مالیت کے 34 بوئنگ طیارے خرید رہی ہے۔

اب بہت ہوگیا، ملک میں سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے: چیئرمین پی ٹی آئی کا مطالبہ

0

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے ملک میں سیاسی سیز فائر کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اب بہت ہوگیا، معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے، اب پاکستان میں بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے، یہ ملک اور سسٹم کے لیے بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی بیوی جیل میں ہے، عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو کامیابی عطا کی اور  افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے۔

انکم ٹیکس ترمیمی بل سمیت کئی بل قومی اسمبلی سے منظور، اپوزیشن کی مخالفت

0

قومی اسمبلی نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کیا جسے قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کر لیا جبکہ اپوزیشن نے بل کی مخالفت کی۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل بھی منظور کیا، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل فرح ناز نے پیش کیا، بل کی شق تین، چار اور چھ میں طارق فضل چوہدری کی ترامیم منظور کی گئیں۔

انسداد اغراق محصولات ترمیمی بل بھی ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ اس کے علاوہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سول سرونٹس ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا۔ اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل کی بھی منظوری دی گئی۔

قومی اسمبلی نے نجی بل، تجارتی آرگنائزیشن ترمیمی بل اور اسلام آباد کی حدود میں بچوں کی شادی کی ممانعت کا بل 2024 کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

اسرائیل کی غزہ کے میڈیکل کلینک پر بمباری ، 143شہید .

0

اسرائیل نے غزہ کے جبالیہ کیمپ میں میڈیکل کلینک پر بمباری کرکے مریضوں کے چیتھڑے اڑادیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 143 فلسطینی شہید کردیے گئے۔

جبالیہ میں میڈیکل کلینک پر  اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں میڈیکل کلینک میں موجود مریضوں کے چیتھڑے اڑ گئے جب کہ شہدا میں 13 بچے شامل تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی آباد کار کی ہلاکت کے بعد انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے مغربی کنارے کا پورا قصبہ گرانے کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر رات سے شدید حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب  یمن کے حوثیوں  کی جانب سے  اسرائیل پر بھی  میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے ، حوثیوں نے  اسرائیل کا ایک میزائل مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔