بدھ, جولائی 30, 2025
ہومبین الاقوامیدنیاجارحیت دہرائی تو ایسا جواب دینگے جسے چھپانا بھی ممکن نہ ہو...

جارحیت دہرائی تو ایسا جواب دینگے جسے چھپانا بھی ممکن نہ ہو گا: ایرانی وزیر خارجہ

تہران:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہےکہ اگر  ایران کے خلاف جارحیت دہرائی گئی تو ایسا جواب دیا جائے گا جسے چھپانا ممکن نہ ہو گا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کو بخوبی معلوم ہے کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے دوران ہمیں اور ہمارے مخالفین کو کتنا نقصان ہوا ہے،  امریکی و صیہونی جارحیت میں دشمن کے نقصانات کا بڑا حصہ آج بھی چھپایا جارہا ہے تاہم  ایران کو ان نقصانات کا بھی علم ہے۔

عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر جارحیت دہرائی گئی تو ہم زیادہ فیصلہ کن انداز میں اور ایسا ردعمل دینے سے نہیں ہچکچائیں گے جس کو چھپانا بھی ممکن نہ ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ تہران ریسرچ ری ایکٹر 20 فیصد افزودہ یورینیئم پر کام کررہا ہے، تہران جوہری ریسرچ ری ایکٹر روز 10لاکھ سے زیادہ مریضوں کو طبی ریڈیو آئسوٹوپس فراہم کرتا ہے، ہمیں اپنے نئے جوہری بجلی گھروں کے لیے یورینیئم افزودہ کرنے کی ضرورت ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ ایران کے جوہری پروگرام کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں، اگر دنیا کو ایرانی جوہری پروگرام پر تحفظات ہیں تو اسے سمجھ لینا چاہیے کہ صرف مذاکرات کے ذریعے ہی مسئلے کا کوئی حل نکالا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے چند گھنٹے قبل امریکی صدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی جانب سے اچھے اشارے نہیں مل رہے اور اگر ایران نے دوبارہ جوہری صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش کی تو وہ ایران پر دوبارہ حملہ کر دیں گے۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات