ہفتہ, جولائی 26, 2025
ہومبین الاقوامیفلسطین کو علیحدہ ریاست تسلیم کیاجائے، 125 برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا وزیراعظم...

فلسطین کو علیحدہ ریاست تسلیم کیاجائے، 125 برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا وزیراعظم کو خط

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر  پر فلسطین کو بطور  ریاست تسلیم  کرنےکا دباؤ  بڑھنے  لگا۔

 125 ارکان پارلیمنٹ نے ایک مشترکہ خط پر دستخط کیے جس میں وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے حوالے سے اقدامات کا مطالبہ کیاگیا۔

خط میں  ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے کہا گیا کہ برطانیہ کی جانب سے فلسطین کو بطور  ریاست تسلیم کرنا ایک اہم اور تاریخی فیصلہ ہوگا۔

خط میں کہا گیا کہ ہم 1980 سے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے آئے ہیں، فلسطین کو تسلیم کرنا نہ صرف اس مؤقف کو حقیقت کا روپ دے گا بلکہ ان ذمے داریوں کو بھی پورا کرے گا جو برطانیہ پر  ماضی کے مینڈیٹ کے تحت عائد ہوتی ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں بھی 60 ارکان پارلیمنٹ نے ایک خط کے ذریعے وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے فلسطین کو  بطور  ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ آج  فرانسیسی صدر  ایمانوئل میکرون نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا اور اس حوالے سے انہوں نے فلسطینی صدر  محمود عباس کو لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر  شیئر کیا۔

فرانسیسی صدر نے خط شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور منصفانہ امن کےلیے فرانس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینی ریاست قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کریں گے۔

ادھرکینیڈا نے بھی فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے کوششیں تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات