ہفتہ, جولائی 26, 2025
ہومبین الاقوامیٹرمپ کا ایرانی جوہری پروگرام ختم کرنے کا دعویٰ محض فریب ہے،...

ٹرمپ کا ایرانی جوہری پروگرام ختم کرنے کا دعویٰ محض فریب ہے، ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے امریکی صدر ٹرمپ کا ایرانی جوہری پروگرام ختم کرنے کا دعویٰ محض فریب ہے، جوہری صلاحیتیں ہمارے سائنسدانوں کے ذہنوں میں ہیں۔

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا امریکی صدر کی ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہونے کی بات سے اتفاق کرتے ہیں، جوہری ہتھیاروں کو مسترد کرتے ہیں، یہ ہمارا سیاسی، مذہبی، انسانی اور تذویراتی مؤقف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مخالفت کے باوجود یورینیم کی افزودگی کا پروگرام جاری رکھیں گے، ایران جوہری صلاحیتوں ک میں اضافہ عالمی قوانین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کرےگا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا ہم سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں لیکن دھمکیوں یا جبر کو قبول نہیں کریں گے، ٹرمپ کا ایرانی جوہری پروگرام ختم کرنےکادعویٰ محض ایک فریب ہے، جوہری صلاحیتیں ہمارے سائنسدانوں کے ذہنوں میں ہیں، تنصیبات میں نہیں۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا قطر کے العدید اڈے پر کیے گئے حملے قطر یا اس کے عوام پر حملہ نہیں تھے، حملوں کے دن قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو فون کر کے اپنی پوزیشن واضح کی تھی، قطر میں امریکی اڈے پر حملہ کیا، جس نے ہمارے ملک پر بمباری کی۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کسی بھی نئے اسرائیلی فوجی اقدام کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے بارے میں بہت پرامید نہیں ہیں۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات