جمعرات, جولائی 24, 2025
ہومبین الاقوامیغزہ کا المیہ انسانیت کا امتحان ہے، ان اقدار کا دفاع کرنا...

غزہ کا المیہ انسانیت کا امتحان ہے، ان اقدار کا دفاع کرنا ہے جن کا ہم دعویٰ کرتے ہیں: ملائیشین وزیراعظم

ملائیشیاکے وزیراعظم انور ابراہیم نے غزہ کے لیے عالمی رہنماؤں سے آواز  بلند کرنے کی اپیل کر دی۔

انور ابراہیم نے کہا کہ غزہ میں رونما ہونے والا المیہ پوری انسانیت کا امتحان ہے، غزہ میں پورے پورے خاندان اوربچوں کا قتل ہو رہا ہے، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، انسانی جان اور  وقار کی یہ ہولناک بے توقیری ختم ہونی چاہیے، یہ سب سے بنیادی اخلاقی ضابطہ کی خلاف ورزی ہے۔

انور ابراہیم کا کہنا تھا کہ ملائیشیا تمام عالمی رہنماؤں سے غزہ پر فوری اقدام کی اپیل کرتا ہے، بین الاقوامی قانون پریقین رکھنے والی حکومتیں ایک آواز  ہوں، انسانی زندگی کی قدر کرنے والی قومیں ایک آواز ہوں۔

ملائیشین وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل پر اثر و رسوخ  رکھنے والے فیصلہ کن عمل کرنے کی ہمت کریں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں قتل عام، بمباری روکنے، بنا رکاوٹ امداد  پہنچانےکے لیےکےاسرائیل پر دباؤ  ڈالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اخلاقی قیادت کا وقت ہے، یہ وہ لمحہ ہے جب ہمیں ان اقدار کا دفاع کرنا ہے جن کا ہم دعویٰ کرتے ہیں، غزہ میں امداد، بنیادی انسانی اصولوں کی بحالی کے لیے تمام قوموں کے ساتھ کام کرنےکو تیار  ہیں۔

ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم  نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ ہمارا شمار خاموش تماشائی کے طور پرکیا جائے، اپنے ضمیر کی رہنمائی کریں، درد کا جواب ہمدردی سے دیں، اپنی انسانیت کی خاطر امن کی تلاش کریں۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات