لندن میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ٹریڈ ڈائیلاگ مکینزم کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال اور برطانوی وزیر ڈگلس الیگزینڈر نے معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے میں دونوں ملکوں نے تجارتی مواقع تلاش کرنے، رکاوٹیں دورکرنے اور باہمی سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
معاہدےکے تحت مشترکہ ورکنگ گروپس اور باقاعدہ جائزہ اجلاسوں کا قیام عمل میں لایا جائےگا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ڈیجیٹل تجارت، قابل تجدید توانائی، زراعت اور دواسازی جیسے شعبوں میں تعاون پر زور دیا گیا۔
برطانیہ کی ترقی پذیر ممالک کے لیے تجارتی اسکیم کے تحت پاکستان کو بھی سہولت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
وزارت تجارت کے اعلامیے کے مطابق معاہدہ دوطرفہ تعلقات کو نئے اقتصادی دور میں داخل کرنےکی بنیاد بنےگا۔