اتوار, جولائی 27, 2025
ہومبین الاقوامیاسرائیل کا یمن میں حوثیوں پر فضائی حملہ، اہم بندرگاہوں کو نشانہ...

اسرائیل کا یمن میں حوثیوں پر فضائی حملہ، اہم بندرگاہوں کو نشانہ بنایا

اسرائیل  کی جانب سے یمن میں حوثیوں پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں اہم بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے یمن میں حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ پر فضائی حملہ کیا۔

  اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی  جانب سے حملے میں الحدیدہ ، الصلیف اور راس عیسیٰ پورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

اس کے علاوہ یمن میں راس قطب پاور پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ اتوار کو  اسرائیلی فوج نے  یمن کی بندرگاہوں اور آس پاس  موجود لوگوں کو فوری انخلا کی وارننگ جاری کی تھی۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ تمام علاقے حوثی باغیوں کے کنٹرول میں ہیں۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات