اتوار, جون 29, 2025
ہومبین الاقوامیامریکا نے اصفہان میں ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے میں بنکر بسٹر...

امریکا نے اصفہان میں ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے میں بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیے: رپورٹ

امریکا نے اصفہان میں ایران کی ایٹمی تنصیبات  پر حملے میں بنکر  بسٹر بم استعمال نہیں کیے۔

 امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے امریکی سینیٹرز کو  ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملے پر بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی فوج نے ایران کی سب سے بڑی جوہری سائٹس میں سے ایک پر بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق اصفہان کی ایٹمی تنصیب میں 60 فیصد افزودہ یورینئیم موجود تھا، بنکر بسٹر بم اس لیے استعمال نہیں کیے گئےکیونکہ وہ مؤثر نہ ہوتے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فردو اور نطنز کی تنصیبات پربنکر بسٹر بم گرائے گئے تھے۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات