ہفتہ, جون 28, 2025
ہومبین الاقوامیاسرائیل سے جنگ میں شہید ہونیوالے ایرانی کمانڈرز اور سائنسدانوں کی نماز...

اسرائیل سے جنگ میں شہید ہونیوالے ایرانی کمانڈرز اور سائنسدانوں کی نماز جنازہ ادا .

تہران: اسرائیل سے جنگ کے دوران شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں ہفتے کے روز اعلیٰ عسکری کمانڈرز سمیت 60 شہدا کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران شہید ہونے والے ایرانی جوہری سائنسدانوں کی بھی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شہدا کی میتوں کو ایرانی پرچم میں لپیٹا گیا تھا اور شہدا کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں۔

اسرائیل سے جنگ میں شہید ہونیوالے ایرانی کمانڈرز اور سائنسدانوں کی نماز جنازہ ادا
فوٹو/ رائٹرز

ایرانی میڈیا کا بتانا ہےکہ نماز جنازہ میں حکومتی اہلکار، عسکری قیادت اور  قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ اسرائیل سے ہونے والے 12 روزہ جنگ میں ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت اور  17 جوہری سائنسدانوں سمیت 600 سے زائد شہری شہید ہوئے۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات