جمعہ, جولائی 18, 2025
ہومبین الاقوامیافغانستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت، علاقائی استحکام...

افغانستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت، علاقائی استحکام کیلئے سنگین خطرہ قرار

افغانستان کی طالبان حکومت نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

افغان وزارت خارجہ نے بیان میں اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خطے میں عدم استحکام کے مزید پھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں افغان حکومت نے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کی اور کہا کہ ایران کی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔

 افغانستان نے  فریقین سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کے حل کیلئے سفارت کاری کو موقع دیں۔

خیال رہے کہ امریکا نے ایران پر بنکر بسٹر بموں اور میزائلوں سے حملہ کردیا۔ فردو، نطنز اور اصفہان کی تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ حملہ کر کے امریکا بھی اسرائیل کی ایران پر مسلط کردہ جنگ میں شامل ہوگیا۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات