منگل, جولائی 1, 2025
ہومبین الاقوامیپیوٹن نے جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کو ایران کا حق قرار دے...

پیوٹن نے جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کو ایران کا حق قرار دے دیا

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جوہری ٹیکنالوجی کو پُرامن مقاصد کیلیے استعمال کرنے کو ایران کا حق قرار دے دیا۔

روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس کے مطابق صدر پیوٹن نے اسکائی نیوز عربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو سویلین جوہری پروگرام تیار کرنے اور جوہری ٹیکنالوجی کو پُرامن مقاصد کیلیے استعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔

پیوٹن نے کہا کہ تہران کو پُرامن مقاصد کیلیے جوہری ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کا حق حاصل ہے، روس ایران کو پُرامن جوہری توانائی کی ترقی میں ضروری مدد فراہم کرنے کیلیے تیار ہے جو پہلے بھی کر چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں کچھ مخصوص مسائل ہیں جو مذاکرات کا موضوع ہو سکتے ہیں اور ہونے بھی چاہئیں، ایران اور اسرائیل دونوں کو تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق بحران کو حل کرنے کیلیے مذاکراتی عمل میں شامل ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ 13 جون کی رات اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ فوجی آپریشن شروع کیا جبکہ 24 گھنٹے کے دوران تہران نے بھی جوابی کارروائی کا آغاز کیا، تب سے دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات