قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کے اعلان پر شیعہ علماء کونسل اور جے ایس اوپاکستان کا سامراجی صہیونی جارحیت کیخلاف نماز جمعہ کے بعداحتجاج
احتجاج میں علماء کرام، شیعہ علماء کونسل پاکستان اور جے ایس او کے مرکزی ،وفاقی علاقہ اسلام آباد ، صوبائی ، ڈویژنل ، ضلعی و تحصیل کی سطح کے عہدیدارا ن کی بھر پور شرکت
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کے اعلان پر شیعہ علماء کونسل پاکستان ، جعفریہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان سمیت دیگر مذہبی تنظیموں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے وفاق دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروںصوبوں پنجاب ،سندھ ،بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، کشمیر ،گلگت بلتستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروںاور گائوں میں بعد از نماز جمعہ برادر اسلامی ملک ایران پر سامراجی صہیونی حملوں کیخلاف اور ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بھر پور احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نے اس موقع پر اپنے ہاتھوں میںرہبر انقلاب اسلامی آیت ا۔۔ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی تصاویر،پلے کارڈ ز، پینا فلیکس بینر ز،ا ٹھا ر کھے تھے ،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ،وفاقی علاقہ اسلام آباد ،صوبائی ، ڈویژنل ، ضلع اور تحصیل کے عہدیداران ورہنمائوں نے اپنے اپنے علاقوں میں کئے جانے والے احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی ۔ اسلام آباد میں ریلی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی اور کراچی میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور دیگر مقامات پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے صوبائی عہدیداران و ر مقامی ہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صہیونی حملے بدترین جارحیت اور عالمی قوانین کی سنگین ترین خلاف ورزی ہیں۔اعلیٰ ایرانی کمانڈرز، جوہری سائنسدانوں اور عام شہریوں کی شہادت یقینا بڑا نقصان ہے۔ا نہوں نے کہاکہ ایران اپنی سا لمیت و خودمختاری کا ڈٹ کر دفاع کر رہا ہے ۔اور دنیا پر یہ بات عیاں ہے کہ صہیو نیوں کو مکمل طور پر امریکی پشت پناہی حاصل ہے۔ صہیونی حملوں نے مشرق وسطی سمیت عالمی امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔آخر میں سامراجی صہیونی حملوں میںاعلیٰ سرکاری عہدیداران ، کمانڈرز، سائنسدانوں سمیت سویلین کی شہادتوں پرپاکستانی قوم و ملت کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی آیت ا۔۔ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی خدمت میں دلی ہمدردی اور گہرے دُکھ کا اظہار کیا، شہداکے درجات کی بلندی اور پسماندگان سے صبر و جمیل کی دعاکی گئی۔
ایران پر صہیونی حملوں کیخلاف شیعہ علماء کونسل کاملک گیر احتجاج
مقالات ذات صلة