جمعہ, جولائی 25, 2025
ہومبین الاقوامیایران میں حالات معمول پر آنے تک ایرانی زائرین ہمارے مہمان ہیں،...

ایران میں حالات معمول پر آنے تک ایرانی زائرین ہمارے مہمان ہیں، سہولیات فراہم کی جائیں: شاہ سلمان کا حکم

ریاض: اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے دوران سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکا بیان سامنے آیا ہے۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ سعودی عرب میں ایرانی زائرین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، وزارت حج و عمرہ ایرانی زائرین کو سہولیات فراہم کرے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ایران میں حالات معمول ہونے تک ایرانی زائرین ہمارے مہمان ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیڑھ سو سےزائد میزائل داغ کر ایران نے اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ایران کی جانب سے آپریشن وعدہ صادق سوم کے نام سے جوابی کارروائی کی گئی ہے۔ ایک گھنٹے میں3 وقفوں کے ساتھ ڈیڑھ سو سے 2 سو میزائل اسرائیل پر داغے گئے۔ پہلے حملےمیں 100 اور دوسرے وار میں 50 میزائل داغے گئے جبکہ تیسرے حملے میں بھی تقریباً 50 میزائل داغے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدانوں سمیت 78 افراد شہید ہوئے۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات