بدھ, جولائی 23, 2025
ہومبین الاقوامیایران کا جوابی حملہ، اسرائیلی فوجی ترجمان کو پریس کانفرنس روکنی پڑگئی

ایران کا جوابی حملہ، اسرائیلی فوجی ترجمان کو پریس کانفرنس روکنی پڑگئی

ایران نے اسرائیل پر 100 سے زائد بیلسٹک میزائلوں سے جوابی حملہ کردیا۔

ایران کے حملوں کے باعث تل ابیب سمیت پورے اسرائیل میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسرائیل پر ایران کے حملوں کے بعد اسرائیلیوں کو بنکرز میں جانے کے احکامات دے دیے گئے، اسرائیلی حکام نے شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی بھی ہدایت کردی۔

ایرانی حملوں کے باعث اسرائیلی فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس بھی روک دی گئی۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے آج صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدانوں سمیت 78 افراد شہید ہوئے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے 100 سے زائد میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس وقت اسرائیل بھر میں خطرے کے سائرن بجائے جارہے ہیں۔

ایرانی حملے کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ تل ابیب میں مختلف مقامات پر دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے کچھ دیر بعد بیان جاری کیا جائے گا۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات