جمعرات, جولائی 24, 2025
ہومبین الاقوامیایران نے اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کو 'آپریشن وعدہ صادق 3' کا...

ایران نے اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کو ‘آپریشن وعدہ صادق 3’ کا نام دیدیا

ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ‘وعدہ صادق 3’ کا نام دیا ہے۔

ایران کی جانب سے جوابی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور  اسرائیل پر 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کو تا حکم ثانی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام نے 2 اسرائیلی طیارے مار گرائے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ایک کی خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر اپنے جوابی حملوں کو آپریشن وعدہ صادق 3 کا نام دے دیا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدانوں سمیت 78 افراد شہید ہوئے۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات