اتوار, جون 8, 2025
ہومبین الاقوامیایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کی پاکستانی وزیر خارجہ محمد...

ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کی پاکستانی وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات، خطے کی کشیدہ صورتحال پر گفتگو .

ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات، خطے کی کشیدہ صورتحال پر گفتگو:

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پیر کو اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی ، خطے میں بڑھتی کشیدگی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا:

"ہمارے پاکستان کے دورے کے تین اہم مقاصد تھے ان میں سب سے پہلے ہم خطے کی موجودہ صورتحال خاص طور پر بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ پیش رفت کو بہتر طور پر سمجھنا چاہتے تھے۔”

انہوں نے کہا کہ ایران کے لیے پاکستان اور بھارت دونوں "دوستانہ ممالک” ہیں اور وہ بھارت روانگی سے قبل اسلام آباد کا نقطہ نظر جاننے کے خواہاں تھے۔

یاد رہے کہ 22 اپریل کو انڈین مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک دہشت گردانہ حملے میں 26 سیاح ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس واقعے کے بعد کشمیر کے سرحدی علاقوں میں ہلکی پھلکی فوجی کاروائیاں بھی سامنے آئیں۔

پاکستان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ بھارت کی ممکنہ دراندازی کا انتظار کر رہا ہے۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ممکنہ اثرات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے گزشتہ ماہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے رہنماؤں سے ٹیلیفون پر رابطے کیے تھے جس میں تحمل کا مظاہرہ کرنے اور ایران کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کی گئ تھی۔

علاقائی صورتحال کے علاوہ، عراقچی کے دورے میں ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی توجہ مرکوز رہی۔ ان کا کہنا تھا: "اس سفر کا مقصد پاکستان کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی میدانوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا تھا۔ ہم نے ان تمام موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی اور مستقبل میں بھی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔”

پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی روابط کو اجاگر کیا اور تجارت، توانائی، سرحدی سلامتی اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

اپنے اسلام آباد کے دورے کے دوران عباس عراقچی نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ ان کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان اپریل میں عمان کی ثالثی میں تین دور کی بات چیت ہوئی، جس کا مقصد 2018 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے معاہدے سے دستبرداری کے بعد ایران کے جوہری پروگرام پر ایک نیا معاہدہ تشکیل دینا ہے۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات