پیر, جولائی 21, 2025
ہومپاکستانعمران خان نے علیمہ خان اور علی امین کی مخالفت کے باوجود...

عمران خان نے علیمہ خان اور علی امین کی مخالفت کے باوجود مشال کو سینیٹ امیدوار نامزد کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سینیٹ کےلیے ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر  مشال یوسفزئی کے نام کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق  بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایاکہ ثانیہ نشتر کی خالی سیٹ پر مشال یوسفزئی کا نام فائنل کردیا گیا جبکہ  دیگر امیدواروں میں مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا  آفریدی اور  پیر نور الحق قادری  کو  شامل کیا گیا ہے۔

ٹیکنو کریٹ سیٹ پر اعظم سواتی اور خواتین کی نشست کےلیے روبینہ ناز امیدوار ہوں گی۔

اُدھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرسیف نے سینیٹ امیدواروں کے لیے جاری ناموں کی تصدیق کردی۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ  بانی پی ٹی آئی سے سینیٹ انتخابات اور احتجاجی تحریک سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج فوری شروع کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ اور تمام ذمہ داران فوری احتجاجی تحریک کا آغاز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کے درمیان بیان بازی پر  شدید افسوس اور غصے کا اظہار کیا، بانی پی ٹی آئی کی سخت ہدایات ہیں کہ تمام رہنما ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی اورسوشل میڈیا مہم چلانے سے باز  رہیں۔

پی ٹی آئی کی رہنما مشال یوسفزئی پارٹی کے اہم رہنماؤں پر بھاری پڑ گئیں

دوسری جانب پی ٹی آئی کی رہنما مشال یوسفزئی پارٹی کے اہم رہنماؤں پر بھاری پڑ گئیں اور عمران خان نے بہن علیمہ خان اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مخالفت کے باوجود مشال یوسفزئی کو سینیٹ امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دی۔

مشال یوسفزئی نے حالیہ دنوں میں کور کمیٹی گروپ میں علیمہ خان پر طنز بھی کیا تھا اور مشال نے علیمہ خان کی بیٹے شیر شاہ کی 9 اور 10 مئی کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ انہیں اتنا بڑا ریلیف کیسے مل گیا؟

خیبرپختونخوا بجٹ کی منظوری کے دوران بھی مشال یوسفزئی نے علی امین گنڈاپور کی بالواسطہ مخالفت کی تھی۔ 

پی ٹی آئی کے کئی رہنما اور ارکان اسمبلی بھی مشال کو سینیٹ ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے دو مرتبہ مشال یوسفزئی کو کابینہ سے بھی نکالا تھا۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات