پیر, جولائی 21, 2025
ہومپاکستانقائد ملت جعفریہ سے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی...

قائد ملت جعفریہ سے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ کی ملاقات ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔ جس میں ملک بھر میں محرم الحرام کے انعقاد کے حوالے مختلف صوبوں میں درپیش مسائل، زائرین کے مسائل اور ان کے حل لیے کیے گئے اقدامات، جی بی سمیت ملکی سیاسی صورتحال، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس سمیت تنظیمی صورتحال پر گفتگو ہوئی اور قائد محترم نے مختلف امور پر رہنمائی فرمائی۔ جبکہ قائد نے محترم نے زائرین کے مسائل کے فوری حل اور پنجاب میں عزاءداری پر ایف آئی آرز کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر بر بھی زور دیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل نے اقدامات کے جاری اور ثمر آور ہونے کا یقین بھی دلایا۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات