جمعہ, جولائی 18, 2025
ہومپاکستانذخیرہ اندوزوں، قبضہ مافیا کے خاتمے کیلئے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی...

ذخیرہ اندوزوں، قبضہ مافیا کے خاتمے کیلئے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی لانچ کر دی گئی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈریگولیٹری اتھارٹی (پی ای آر اے) کا افتتاح کر دیا۔

پنجاب انفورسمنٹ اینڈریگولیٹری اتھارٹی کی افتتاحی تقریب ایکسپوسینٹر میں ہوئی۔ مریم نواز نے پیرا فورس سے ملاقات کی،گاڑیوں اور موٹر بائیکس کامعائنہ کیا۔ پیرا اسٹیشن تھری ڈی ماڈل، ہتھیار، حفاظتی آلات اور شیلڈ اور دیگر گیجٹ کا بھی معائنہ کیا۔ 

انہوں نے خواتین ایس ڈی ای او کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پیرا کی اسپیشلائزیشن اور ٹریننگ دیکھ کر خوشی ہوئی، مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کوئی فورس نہیں تھی، وزیراعلیٰ بنی تو پتا چلا پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ آؤٹ سورس ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ سوچا قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے فورس ہونی چاہیے، مہنگائی کا طوفان، ذخیرہ اندوزی، قبضہ مافیا نظرنہیں آنا چاہیے، امید ہے پیرا صرف ایک فورس نہیں بلکہ انقلاب ہو گا۔

وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھاکہ ڈالا کلچر پر کریک ڈاؤن کیا، پولیس اہلکار نے میرے بیٹے کی گاڑی کو روکا اور چالان کیا، قانون سے کوئی بالاترنہیں، میں نے خود پولیس اہلکار کو فون کیا اور چالان پر تعریف کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیرامیں تقریباً 8 ہزار سے زائد فورس ہوگی، پیرا ذخیرہ اندوزی، قبضہ مافیا اور تجاوزات پر نظر رکھے گی، ناجائزمنافع خوری کرنے والا پیرا کی پکڑ سے بچ نہیں سکے گا، جتنا بڑا خلاف ورزی کرنے والاہوگا،پیرا کی گرفت بھی اتنی ہی بڑی ہوگی۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات