جمعہ, جولائی 18, 2025
ہومپاکستانخیبرپختونخوا: سینیٹ کی 11 نشستوں پر پولنگ 21 جولائی کو ہوگی، امیدواروں...

خیبرپختونخوا: سینیٹ کی 11 نشستوں پر پولنگ 21 جولائی کو ہوگی، امیدواروں کی فہرست جاری

پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا  میں سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر پولنگ 21 جولائی کو ہوگی جس کے لیے 16 امیدوار میدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جنرل نشست کے لیے جے یو آئی (ف) کے عطاء الحق، پیپلزپارٹی کے طلحہٰ محمود اور (ن) لیگ  کے نیاز احمد جنرل نشست کیلئےامیدوار ہیں جب کہ  آزاد امیدوار  مراد سعید، اعظم سواتی اور نورالحق قادری بھی جنرل نشست کے امیدواروں میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی، محمد وقاص ، دلاورخان، فیض الرحمان، عرفان سلیم، شفقت ایاز، خرم ذیشان، اظہرقاضی اور آصف رفیق بھی آزاد امیدواروں میں شامل ہیں۔ 

الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ خواتین کی 2 نشستوں کے لیے 4 خواتین امیدوار مدمقابل ہیں جن میں پیپلز پارٹی سے روبینہ خالد اور روبینہ ناز امیدوار ہیں جب کہ عائشہ بانو اور مہوش علی بطور  آزاد امیدوار  انتخابات میں کھڑی ہیں۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق ٹیکنوکریٹ اور عالم کی 2 نشستوں کے لیے 6 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں جے یو آئی (ف) سے دلاور خان شامل ہیں جب کہ خالد مسعود، ارشادحسین، اعظم سواتی، نورالحق قادری اور وقاص احمد قاضی آزاد امیدوار ہیں۔ 

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات