جمعہ, جولائی 18, 2025
ہومبین الاقوامیغزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کےدوران مستقل جنگ بندی پر بات...

غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کےدوران مستقل جنگ بندی پر بات ہوگی، اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں مجوزہ 60 روزہ جنگ بندی کے دوران مستقل جنگ بندی کے لیے بات چیت کی جائے گی۔

 انہوں نے اپنے پیغام  میں کہا کہ  اگر اسرائیل کی شرائط اس مدت میں پوری نہ ہوئیں تو ان پر فوجی طاقت سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے لیے حماس کی جانب سے ہتھیار ڈالنا، غزہ پر حکمرانی سے دستبرداری اور فوجی صلاحیتوں کا خاتمہ بنیادی شرائط میں شامل ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کے مطابق اگر 60 دن کی جنگ بندی کے دوران ہماری شرائط پوری نہ ہوئیں، تو ہم طاقت کے ذریعے انہیں پورا کرائیں گے۔

واضح رہے کہ جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان بلواسطہ مذاکرات قطر میں اتوار سے جاری ہیں۔ ان مذاکرات میں امریکا،  قطر اور مصر ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات