بدھ, جولائی 23, 2025
ہومپاکستانوزیر اعظم کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ، اسرائیل کیخلاف جنگ میں ایران...

وزیر اعظم کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ، اسرائیل کیخلاف جنگ میں ایران کے شہدا سے اظہار یکجہتی کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانےکا دورہ کیا اور  اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کے شہدا اور  زخمیوں سے  یکجہتی کا اظہار کیا۔

سفارتخانے آمد پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور دیگر حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

 وزیراعظم نے ایرانی سفارتخانے میں تعزیتی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، مشیر طارق فاطمی اور  سیکرٹری خارجہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے ایرانی عوام اور  حکومت سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے حوصلہ مند اور بہادر عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مسلسل حمایت اور یکجہتی جاری رکھے گا، انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات