پیر, جون 30, 2025
ہومپاکستان  عید مباہلہ کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام

  عید مباہلہ کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا24ذوالحجہ یوم مباہلہ کے موقع پر کہنا ہے کہ  آیت مباہلہ سے یہ سبق ملتا ہے کہ اگر عالمی پیغام اور آفاقی نظریہ کیلئے مد مقابل علم و دلائل کے مقابلے میں ہٹ دھرمی اختیار کرے تو پاکیزہ ہستیوں کو سامنے لایا جاتا ہے اور مباہلہ کی دعوت دی جاتی ہے اور اس پر بات ختم ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن خاصان خدا کی طرف سے دین خدا کی صداقت و حقانیت کو ثابت کرنے کیلئے میدان عمل میں آ نے کا دن ہے جس کی وجہ سے دین حق سے انکار کرنے والوں کو ذلت ورسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی اصول کی روشنی میں عہد حاضر میں بھی بدی کی قوتوں کے حصے میں خفت و ندامت کے سوا کچھ نہ ہوگا

انہوں نے مزید کہا کہ جس دین کامل کو خدا کے نزدیک پسندیدہ قرار دیا گیا ہو اور جس کی تبلیغ و ترویج کیلئے رحمت العالمین ۖ  جیسی ہستی نے تکالیف اور مصائب برداشت کیے ہوں اور پھر جس دین کی سچائی کو دنیائے عالم پر واضح کر نے کیلئے رسول خدا ۖ اپنے اہل بیت اطہار  کے ہمراہ مباہلے کیلئے نکل پڑے ہوں یہ امر عالم انسانیت کو اس طر ف متوجہ کرتا ہے کہ جلد یا بدیر بالآخر دنیائے عالم کو دین اسلام کی جانب ہی رخ کرنا پڑے گا۔ کیونکہ دین اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے جو نظام  ہائے زندگی پر مشتمل ہے اور وہ ہی بالآخر انسان کی دنیوی و اخروی فلاح اور نجات کا ضامن ہے۔ مباہلہ اہلبیت اطہار کی عظمت و افضلیت کا واضح بیان ہے ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یہ امر خاص طور پر توجہ کا طالب ہے کہ یوم مباہلہ کی بابرکت ساعتوں میں ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ مکمل ضابطہ حیات کی سربلندی اور ترویج کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے اور اس پر عمل پیرا ہو کر اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو بہتر بنانے کی سعی و کوشش کریں گے۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات