اتوار, جون 29, 2025
ہومپاکستانملی یکجہتی کونسل پاکستان کے وفد کی ایرانی سفیر سے ملاقات

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے وفد کی ایرانی سفیر سے ملاقات

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات لیاقت بلوچ کی سربراہی میں وفد میں علامہ شبیر میثمی، علامہ عارف واحدی، مفتی گلزار نعیمی، علامہ عارف شیرازی، نصر اللہ رندھاوا اور طاہر رشید تنولی شامل تھے
ملی یکجہتی کونسل کا ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت اور شہداء کی مغفرت کی دعا۔ ایرانی سفیر نے حمایت پر پاکستانی عوام کا شکریہ اداء کیا۔

اسلام آباد:ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے کونسل کے سیکرٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ کی سربراہی میں پاکستان میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر عزت مآب رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ وفد میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، علامہ عارف حسین واحدی، محترم مفتی گلزار نعیمی، علامہ عارف حسین شیرازی، محترم نصر اللہ رندھاوا اور سیکرٹری مالیات طاہر رشید تنولی شامل تھے۔ وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے ناپاک حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی ملک ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو عالمی قوانین کے خلاف ورزی قرار دیا اور سفیر ایران کو پاکستان کی امت مسلمہ کی جانب سے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ وفد کے سربراہ اور اراکین نے اسلامی جمہوریہ ایران کی بصیرت افروز، مدبرانہ اور جراتمندانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور اسرائیل پر جوابی حملوں کو عالمی قوانین اور ایک آزاد و خود مختار ملک کا دفاعی حق قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی جانب سے ایران نے ہمیشہ فلسطینی مسلمانوں کی نہ صرف کھل کر حمایت کی بلکہ مقاومت کی تحاریک کو اخلاقی، سفارتی سطح پر سپورٹ بھی دی اور اسلامی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اسرائیل کے قبلہ اول بیت المقدس پر ناجائز اور ناپاک قبضے کے خلاف ایک اسلامی ملک ہونے کے ناطے عالمی سطح پر کھل کر صدائے احتجاج بلند کی۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای دامت برکاتہ کی صحت و سلامتی کے ساتھ ساتھ ایرانی قیادت کی حفاظت کی بھی دعا کی۔ اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی جانب سے ایران اسرائیل جنگ میں ایران کی حمایت پر ملی یکجہتی کونسل اور پاکستانی عوام کا شکریہ اداء کیا اور پاکستان کی عوام کی حمایت کو عالم اسلام کے درد مشترک کی مثال قرار دیا۔ انہوں نے پاکستان میں تمام اسلامی مکاتب فکر کے نمائندہ پلیٹ فارم کی ملی یکجہتی کونسل کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جس نے پاکستان کے مسلمانوں کو ایک امت کی لڑی میں پرو رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اسی مثالی اتحاد کے ذریعے دنیا و آخرت میں سرخروئی حاصل کر سکتی ہے اور ان کے بقول ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا یہ کردار امت مسلمہ کے اتحاد کو نہ صرف مزید مستحکم بنائے گا بلکہ دنیا کے مسلمانوں کے لیے مثال ثابت ہو گا۔ اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے وفد نے اسرائیلی حملوں میں فلسطینی اور ایرانی شہدائے اسلام کی بلندی درجات کے لیے دعا کی جبکہ سوگوار خانوادوں سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔آخر میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے تحفظ، تعمیر و ترقی اور کامیاب و کامرانی کے لیے بھی دعا فرمائی۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات