اتوار, جون 29, 2025
ہومبین الاقوامی میزائل پروگرام اور دفاعی صلاحیتوں پر مذاکرات نہیں ہوں گے: عباس عراقچی

 میزائل پروگرام اور دفاعی صلاحیتوں پر مذاکرات نہیں ہوں گے: عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دوٹوک الفاظ میں واضح ہے کہ یورپی ممالک کے نمائندوں سے ملاقات میں ایران اپنے میزائل پروگرام اور دفاعی صلاحیتوں پر کسی صورت مذاکرات نہیں کرے گا، جنیوا میں یورپی فریقین کے ساتھ ہونے والی بات چیت صرف جوہری اور علاقائی امور کے گرد گھومے گی۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا اب تک ایران سے سنجیدہ مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرتا رہا ہے، لیکن انہوں نے واضح کیا کہ ایران امریکا سے بات نہیں کرے گا کیونکہ وہ اسرائیلی حکومت کے جاری جرائم میں شریک ہے۔

عباس عراقچی نے واضح کیا کہ وہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ سے مذاکرات کریں گے، جو ان ممالک کی درخواست پر منعقد ہوں گے،  اب تک سب کو ایران کی میزائل طاقت کا اندازہ ہو جانا چاہئے، ایران کسی بھی صورت اپنے میزائل پروگرام پر بات چیت کے لیے تیار نہیں۔

عباس عراقچی نے یہ بھی بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک اجلاس آج منعقد ہونے جا رہا ہے، جو روس، چین، پاکستان، الجزائر اور دیگر چند رکن ممالک کی درخواست پر بلایا جا رہا ہے۔

عباس عراقچی نے امریکا کی طرف سے اسرائیلی جنگی جارحیت کے دوران ایران پر مذاکرات کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ واضح کر دینا چاہئے کہ موجودہ حالات میں جب صہیونی حکومت کی جارحیت جاری ہے، ہم کسی سے بھی مذاکرات کا ارادہ نہیں رکھتے۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات