بدھ, جولائی 23, 2025
ہومبین الاقوامیایران نے ملاقات سے متعلق ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا

ایران نے ملاقات سے متعلق ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے جس میں کہا گیا کہ ایران وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی خواہش رکھتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اب بات کرنا چاہتا ہے پہلے جب موقع تھا کیوں بات نہیں کی، اب بات کرنے پیغام بھجوایا ہے میں نے جواب دیا بہت دیر ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے لیے آج بھی یہی پیغام ہے کہ غیر مشروط سرنڈر کردے۔

ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے ایرانی مندوب نے کہا کہ کسی ایرانی عہدیدار نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی درخواست نہیں کی، سپریم لیڈر کو نشانہ بنانےکی دھمکی جھوٹ سےبھی زیادہ قابل نفرت ہے۔

ایرانی مندوب نے کہا کہ ہم دباؤ میں نہ مذاکرات کرتے ہیں نہ امن قبول کرتے ہیں پرانے جنگی جنونی کی بقا کی کوشش کو اہمیت نہیں دیتے، ہر دھمکی کا جواب دھمکی سے اور ہر اقدام کا جواب مؤثر ردعمل سے دیں گے ہماری خودمختاری اور قیادت کیخلاف کسی اقدام کا سختی سےجواب دیا جائے گا۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات