ہماری افواج نے انڈیا کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر بلند کر دیا: وزیراعظم شہباز شریف،
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ,ہماری بہادر افواج نے انڈیا کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،
وزیراعظم نے بدھ کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ,انڈیا کے ناجائز قبضے والے کشمیر کےعلاقے پہلگام میں ایک افسوس ناک واقعہ ہوا تو انڈیا نے اس کے ۱۰ منٹ بعد ایف آر درج کر کے اپاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی،
انہوں نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے تانے بانے انڈیا سے ملنے کے ہمارے پاس ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ انڈیا کو اس واقعے کی مذمت کی توفیق نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے اس کا مذاق اڑایا۔وزیراعظم نے کہا کہ ,مجھے پہلگام واقعے کی اطلاع اس وقت ملی جب میں ترکیہ میں تھا۔ اس کے بعد میں نے کاکول میں واشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ اس واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، اس کی تحقیقات کے لیے ہم تیار ہیں لیکن انڈیا نے ہماری پیشکش پر توجہ نہ دی۔
میں پاکستان کے 24 کروڑ عوام کو مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی فوج 24 گھنٹے تیار تھی کہ کب انڈیا کے جہاز اڑیں اور کب ہم انہیں نشانہ بنا کر سمندر میں پھینکیں۔
انہیں اپنے رافیل جہازوں پر بڑا ناز تھا۔ کچھ دن قبل ان کے جہاز اڑے، میں اپنے ایئرچیف ظہیر بابر کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اور ان کے عقابوں نے انڈیا کے ان جہازوں کی کمیونیکشن لاک کر دی اور پھروہ وہاں سے واپس پلٹ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ,ہمیں پوری خبر تھی کہ انڈیا کے کیا عزائم ہیں۔ ان کے جہاز اس حملے میں شامل تھے۔ انہوں پاکستان کے چھ علاقوں پر حملہ کیا۔ اس میں آزادکشمیر کے دو علاقے,بہالپور، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں حملے کیے۔ ’ہمارے عقابوں نے پانچ انڈین جہازوں جن میں تین رافیل تھے، وہ کشمیر میں گرائے۔ اس کے علاوہ انڈیا کے دو ڈرونز بھی گرا دیے۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا نے ان حملوں میں جن نہتے بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا ہم ان شہدا کے لیے سوگوار ہیں۔
وزیراعظم نے اس موقعے پر جان سے جانے والوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کرائی۔
رافیل کے تکبر میں مبتلا بھارت کو مؤثر جواب دیا، احتیاط سے کام لیا ورنہ 10 جہاز بھی گرا سکتے تھے: وزیراعظم.
مقالات ذات صلة